Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2380

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2380Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2787
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو میں (آپ کی خدمت میں) حاضر ہوا (تا کہ آپ کے حالات معلوم کر کے دعوائے نبوت کی تصدیق کروں اور اسلام لاؤں)۔ تو جونہی میری نظر حضورﷺ کے رخ انور پر پڑی تو میں دیکھتے ہی پہچان لیا کہ ایسی (نیک) صورت کسی جھوٹے شخص کی نہیں ہو سکتی۔ (مدینہ پاک پہنچنے کے بعد لوگوں کو جمع کر کے) پہلی چیز جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمائی وہ یہ تھی کہ اے لوگو! سلام کو رواج دو (یعنی کثرت سے سلام کیا کرو، اور پکار کر سلام کرو، چاہے وہ اپنا ہو یا پرایا ہو) اور لوگوں کو کھانا کھلاؤ اور رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کیا کرو۔ اور رات میں اس وقت نماز پڑھا کرو جبکہ لوگ سوتے ہوں (تا کہ تم کو یکسوئی اور دلجمعی حاصل ہو) تو تم (ان کاموں کے صلہ میں) سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ اس کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2485 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3251 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1907 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 1907

Confidence and text similarity are not editorial verification.