Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2387

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2387Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2794
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا کیا تو وہ ہلنے لگی تو (اس کو تھامنے کے لئے) اللہ تعالیٰ نے پہاڑ پیدا کئے اور پہاڑوں کو زمین پر ٹھہرایا تو زمین (کا ہلنا بند ہو گیا اور اس) کو قرار حاصل ہو گیا تو فرشتے پہاڑوں کی سختی (کو دیکھ کر اس) سے حیران رہ گئے اور عرض کئے: اے پروردگار! کیا آپ کی مخلوق میں پہاڑوں سے بڑھ کر بھی کوئی سخت چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہاں (وہ) لوہا ہے (جو پہاڑ سے سخت ہے کہ وہ پتھر کو توڑ دیتا ہے) فرشتوں نے (حیرت سے) پھر پوچھا: اے پروردگار! کیا آپ کی مخلوق میں لوہے سے بھی سخت کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ہاں (وہ) آگ ہے (جو لوہے سے سخت ہے کہ لوہے کو نرم کر دیتی ہے) فرشتوں نے پھر عرض کیا اے پروردگار! کیا آپ کی مخلوق میں آگ سے بھی سخت کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہاں (وہ) پانی ہے (جو آگ کو بجھا دیتا ہے) فرشتوں نے پھر عرض کیا: اے پروردگار! کیا آپ کی مخلوق میں پانی سے بھی سخت کوئی چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ہاں (وہ) ہوا ہے (جو پانی پر غالب ہے کہ پانی کو اڑا لے جاتی ہے، تو فرشتوں نے پھر عرض کیا: اے پروردگار! کیا آپ کے مخلوق میں ہوا سے بھی سخت کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ہاں (وہ) انسان ہے (جو سب سے زیادہ سخت اور قوی ہے) کہ جو اپنے سیدھے ہاتھ سے اس طرح چھپا کر خیرات کرتا ہے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں ہوتی (اس لئے کہ اس نے نفس کو ریا اور دکھاوے اور شیطانی وسوسوں سے بچایا اور جبلی عادتوں کا مقابلہ کیا اور اخلاص سے خیرات کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کی اور اللہ تعالیٰ کے غضب کو ٹھنڈا کیا) اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3369 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.