اردو
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول
دیئے جاتے ہیں (یعنی اللہ کی رحمت پے در پے نازل ہوتی رہتی ہے، نیک اعمال بغیر کسی رکاوٹ کے
آسمان پر اٹھا لئے جاتے ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں)
اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں
(یعنی ماہ رمضان المبارک میں روزہ دار کو ایسے اعمال کی توفیق ہوتی ہے جن سے وہ جنت کا مستحق
ہو جاتا ہے) اور دوزخ کے دروازے بند کئے جاتے ہیں (یعنی روزہ دار تزکیہ نفس کی وجہ سے ایسے
گناہ اور ایسے اعمال سے بچ جاتا ہے جو دوزخ میں پہنچانے کا باعث ہوتے ہیں) اور شیاطین کو
قید کر دیا جاتا ہے (جس کی وجہ سے روزہ دار شیاطین کے وسوسوں اور گناہوں کی ترغیب سے محفوظ
ہو جاتا ہے)۔
اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1899 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1079a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1956 (unverified) 86% confidence
Mishkat (candidate) 1956
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: "When Ramadan begins." Some said: "The correct view is what Muhammad reported from Mujahid, and no one disagreed with it, that it is disliked to say, 'Ramadan has come' or 'Ramadan has gone,' because it is one of the names of Allah. However, most scholars hold that it is not disliked, as it appears in authentic hadiths." This is mentioned in Rad Al-Muhtar.
Note 1
(۱) قوله دخل رمضان قال بعضهم: الصحيح ما رواه محمد عن مجاهد، ولم يحك خلافه أنه كره أن يقال: جاء رمضان وذهب رمضان؛ لأنه اسم من أسمائه تعالى، وعامة المشايخ أنه لا يكره؛ لمجيئه في الأحاديث الصحيحة. كذا في رد المحتار».
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں رمضان المبارک کی فضیلت کا بیان ہے کہ مسلمان نے جب روزہ رکھا اور پیٹ خالی ہوا تو اکثر گناہوں سے بچا تو رحمت الٰہی کو جوش ہوا، بہشت کے دروازے کھلے، دوزخ بیکار ہوئے، شیطان بند ہوئے، کیونکہ انسان پر شیطان کا قابو پیٹ بھرنے پر ہوتا ہے۔ چنانچہ اکثر بے نمازی بھی رمضان میں روزہ رکھتے ہیں۔ اور نماز شروع کر دیتے ہیں اور یہی دلیل ہے شیطان کے قید ہونے کی۔ بہرحال رمضان المبارک کی برکت میں کوئی شبہ نہیں۔ 12