اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2846
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ارشاد فرمایا ہے کہ جنت رمضان کے لئے آراستہ کی جاتی ہے، ابتداء سال سے آخر سال تک جب
رمضان المبارک کا پہلا دن ہوتا ہے تو حور عین پر جنت کے پتوں کی ہوا عرش کے نیچے سے چلتی ہے تو
حوریں کہتی ہیں کہ اے رب! اپنے (نیک، روزہ دار، اور عبادت گزار) بندوں میں سے ہمارے لئے
ایسے شوہر عطا فرما جن سے ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک حاصل ہو اور ان کی آنکھوں کو ہم سے مل کر
ٹھنڈک حاصل ہو۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1967 (unverified) 65% confidence
Mishkat (candidate) 1967
Confidence and text similarity are not editorial verification.