اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 271
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے لوگ عنقریب دین میں سمجھ
پیدا کریں گے اور قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے کہ ہم امراء (یعنی دولت مندوں) کے
پاس جاتے ہیں کہ ان کی دنیا سے کچھ حاصل کر لیں اور ان سے اپنے دین کو بچائے رکھیں
گے حالانکہ ایسا نہ ہو سکے گا کیوں کہ جس طرح خاردار درخت سے صرف کانٹے کے سوا
کوئی چیز حاصل نہیں ہوتی، اسی طرح امراء کی نزدیکی سے اسی چیز کو حاصل کریں گے،
(امام بخاری کے استاد) محمد بن صباح رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے اور ان کی مراد اس سے
گناہ تھی (یعنی امراء کی ہم نشینی سے گناہ ہی حاصل ہوں گے)۔ (اس کی روایت ابن
ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 255 (unverified) 80% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.