اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2953
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب
مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ نے عاشوراء کے دن یہودیوں کو روزہ رکھتے ہوئے دیکھا، آپ نے
ان سے دریافت کیا کہ (تمہارے نزدیک یہ) کیسا دن ہے جس میں تم روزہ رکھتے ہو تو یہودیوں نے
جواب دیا کہ (ہمارے پاس) یہ بڑا عظمت والا دن ہے، اسی روز اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ
السلام اور ان کی قوم کو نجات دی اور فرعون اور اس کی قوم کو غرق کیا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے
بطور شکرانہ کے روزہ رکھا تھا اس لئے ہم بھی اس دن روزہ رکھتے ہیں (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہم تم سے زیادہ اس بات کے مستحق ہیں کہ بدرجہ اولیٰ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی اتباع کریں۔ پس آپ نے خود بھی اس دن روزہ رکھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھی اس
دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1130a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2004 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.