اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2999
ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم (ایک دفعہ) ان کے پاس تشریف لائے تو انھوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا
منگوایا۔ حضور ﷺ نے ان سے فرمایا: تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ تو انھوں نے عرض کیا: (یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!) میں روزہ سے ہوں تو (یہ سن کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ارشاد فرمایا کہ روزہ دار کے سامنے جب کھانا کھایا جائے تو فرشتہ (اس روزہ دار) پر اس وقت تک
رحمت بھیجتے ہیں جب تک وہ (کھانے والے کھانے سے) فارغ نہ ہو جائیں۔
اس کی روایت امام احمد، ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 785 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1748 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.