Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2541

Chapter on The Prohibition of Invalidating Deeds

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Prohibition of Invalidating Deeds

Zujajat al-Masabih 2541Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3000
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ (ایک دفعہ) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے جب کہ صبح کا کھانا کھا رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (حضرت بلال کو دیکھ کر) فرمایا: آؤ بلال کھانا کھالو، حضرت بلال نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں روزہ سے ہوں (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم تو اپنا رزق کھاتے ہیں اور بلال کا رزق جنت میں ہے (پھر حضرت بلال سے مخاطب ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے) بلال کیا تم جانتے ہو کہ روزہ دار کی ہڈیاں تسبیح کرتی ہیں اور فرشتے اس کے لئے (یعنی روزہ دار کے لئے) اس وقت تک مغفرت کی دعا کرتے ہیں، جب تک کہ اس کے سامنے کھانا کھایا جاتا رہے۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]