Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2584

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2584Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3057
عثمان بن عبداللہ بن اوس ثقفی اپنے دادا حضرت اوس سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے دادا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ آدمی کا قرآن کو دیکھے بغیر (اپنی یاد سے حفظ سے) پڑھنا ہزار درجہ ثواب رکھتا ہے اور قرآن کو دیکھ کر پڑھنے کا ثواب (زبانی پڑھنے کے ثواب سے) بڑھا کر دو ہزار درجہ تک دیا جاتا ہے۔ اس کی روایت بیہقی نے کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ قرآن کو دیکھ کر پڑھنے کا ثواب یاد سے قرآن پڑھنے سے زیادہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کو دیکھنا بھی عبادت ہے اور قرآن کو دیکھ کر پڑھنے میں قرآن کو اٹھاتے ہیں اور اس کو مس کرتے ہیں اور اس کے معانی میں تفکر کرتے ہیں ان وجوہ سے قرآن کو دیکھ کر پڑھنے کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے۔ چنانچہ اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قرآن کو دیکھ کر پڑھتے تھے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ آپ کے بکثرت دیکھ کر قرآن پڑھنے سے دو قرآن مجید کے اوراق شکستہ ہو گئے ہیں۔ (مرقات اور اشعۃ اللمعات)