اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3080
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی رات کے وقت
سورۂ کہف پڑھ رہے تھے اور ان کے قریب ایک طرف ایک گھوڑا دو رسیوں سے بندھا ہوا تھا،
یکایک ابر کا ایک ٹکڑا اس پر چھا گیا اور وہ برابر اترتا اور قریب ہوتا گیا۔ اور گھوڑا یہ دیکھ کر بدکنے لگا جب
صبح ہوئی تو وہ صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ واقعہ بیان کئے تو حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ سکینہ (یعنی رحمت الٰہی ہے) جو اطمینان قلب کے لئے ابر کی
صورت میں قرآن پڑھتے وقت نازل ہوتی ہے۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5011 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 795a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.