Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2611

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2611Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3087
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یٰسین ہے اور جو سورۃ یٰسین پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو دس مرتبہ قرآن کی تلاوت کرنے کا ثواب عنایت فرماتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2887 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2147 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 2147

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں سورۃ یٰسین کو قرآن کا دل کہا گیا ہے۔ اس بارے میں بھی امام نسفی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سورۃ یٰسین میں اصول ثلاثہ یعنی وحدانیت باری تعالیٰ، رسالت اور حشر کا بیان ہے اور ان تینوں چیزوں کا تعلق قلب سے ہے۔ اسی وجہ سے سورہ یٰسین کو قرآن کا قلب قرار دیا گیا۔ اور امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایمان کی صحت کا انحصار حشر و نشر کے یقین اور ان کے استحضار پر ہے اور ان کی تفصیل سورہ یٰسین میں تمام و کمال مذکور ہے اسی وجہ سے اس کو قرآن کا دل کہا گیا ہے اور امام رازی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس قول کو احسن قرار دیا ہے، اس لئے کہ سورہ یٰسین کی تلاوت سے مردہ قلوب زندہ ہو جاتے ہیں اور غفلت سے چونک کر طاعات کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے قریب المرگ کے پاس اس کی تلاوت کی ترغیب وارد ہے۔ یہ مرقات میں مذکور ہے۔