Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2645

Chapter: The Etiquette of Reciting the Qur'an

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Chapter: The Etiquette of Reciting the Qur'an

Zujajat al-Masabih 2645Volume 2

English

Qatadah (may Allah be pleased with him) reported that Anas was asked about the Prophet's recitation, so he said: "He would elongate (the vowels)." Then he recited 'Bismillah ar-Rahman ar-Raheem,' elongating 'Bismillah,' elongating 'ar-Rahman,' and elongating 'ar-Raheem.'

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٦٤٥ - وَعَنْ قَتَادَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ ؟ فَقَالَ: كَانَتْ مَدًّا2، ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَمُدُّ بِـ «بِسْمِ اللهِ» وَيَمُدُّ بِـ «الرَّحْمَنِ» وَيَمُدُّ بِ «الرَّحِيمِ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3123
قتادہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کس طرح پڑھتے تھے تو آپ نے فرمایا کہ حضور کی قرأت مد والی ہوتی تھی پھر حضرت انسؓ اس طرح بسم الله الرحمن الرحيم کو پڑھ کر سنایا کہ بسم اللہ میں لفظ اللہ کے سے پہلے جو الف ہے اس کو ایک الف کی مقدار کھینچ کر پڑھتے اور اس طرح الرحمن میں حرف میم پر جو الف ہے اس کو بھی ایک الف کی مقدار کھینچ کر پڑھتے یہ دونوں اصل مد والی کہلاتے ہیں اور اسی طرح الرحیم میں میم سے پہلے جو یا (ی) ہے اس کو بھی کھینچ کر پڑھتے (یہ مد عارضی ہے اس کو ایک الف سے لے کر تین الف کی مقدار تک کھینچ کر پڑھا جا سکتا ہے جیسا کہ قواعد تجوید میں مذکور ہے)۔ اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5046 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

It was extended, etc.

(2) His statement: "It was extended, etc." In Al-Hujjah, it is stated that in obligatory prayers, one recites deliberately, letter by letter; in Tarawih, at a moderate pace; and in voluntary night prayers, one may hasten after reciting in a way that is understandable, meaning after extending the minimal elongation. The reciters have said this, otherwise it is forbidden due to neglecting the commanded deliberate recitation. This is from Al-Durr al-Mukhtar and Radd al-Muhtar, compiled from both.

Note 2

قوله

(۲) قوله : كانت مدا إلخ: وفي الحجة يقرأ في الفرض بالترسل حرفًا حرفًا، وفي التراويح بين بين، وفي النفل ليلا له أن يسرع بعد أن يقرأ كما يفهم، أي بعد أن يمد أقل مد، قال به القراء، وإلا حرم لترك الترتيل المأمور به شرعا. «الدر المختار» ورد المحتار ملتقط منهما.

Note 1

ف: واضح ہو کہ ردالمختار اور درالمختار میں کتاب الحجر کے حوالے سے لکھا ہے کہ فرض نماز میں قرأت ترتیل سے ہونا چاہئے کہ ہر حرف کو الگ الگ ٹھہر ٹھہر کر صاف صاف پڑھے اور نماز تراویح میں قرأت بین بین یعنی نہ تو ٹھہر ٹھہر کر پڑھے اور نہ بہت تیز بلکہ اعتدال سے قرأت ہونی چاہئے اور رات کی نفل نمازوں میں نمازی کو اختیار ہے کہ وہ چاہے تو قرأت میں جلدی کرے مگر قرأت اس طرح سے ہو کہ حروف واضح طور پر سمجھ میں آتے ہوں کہ مد کے مقام میں لازماً مد ادا کرے جیسے قراء کرام نے کہا ہے اس لئے کہ مد کو ترک کرنا حرام ہے اور ترتیل سے قرآن کو پڑھنا شرعاً مامور بہ ہے۔12