Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2719

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 2719Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3209
ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جہاں کہیں کوئی جماعت بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتی ہے تو فرشتوں کی وہ جماعت (جو اللہ کا ذکر کرنے والوں کی تلاش میں گشت کرتی رہتی ہے) ان کو گھیر لیتی ہے اور اس جماعت کو اللہ کی رحمت ڈھانک لیتی ہے اور انوار الٰہی چھا جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان پر اطمینان قلب نازل ہوتا ہے (اور حضور قلب بھی حاصل ہوتا ہے) اور اللہ تعالیٰ ان ذکر کرنے والوں کا (بھلائی کے ساتھ) اپنے (ملائکہ مقربین اور انبیاء اور مرسلین کی ارواح کے) سامنے (بطور فخر) ذکر فرماتے ہیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2700a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.