اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3265
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: کیا میں تم کو ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو عرش کے نیچے سے (اترا) ہے اور
جنت کا ایک خزانہ ہے (اور وہ کلمہ) لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ہے۔ جس وقت بندہ یہ کہتا ہے تو
اس (کے جواب میں) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: میرے بندے نے میری اطاعت کی اور اپنے تمام
کام میرے سپرد کر دئے۔ اس کی روایت بیہقی نے دعواتِ کبیر میں کی ہے۔