اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3311
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: اللہ تعالیٰ کے یہ ارشاد (سورۃ نجم،
آیت نمبر:32) ”الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ“ (وہ لوگ جو کبیرہ
گناہوں سے اور بے حیائی کی باتوں سے بچتے رہتے ہیں مگر یہ کہ ان سے چھوٹے چھوٹے گناہ جو کبھی
کبھار ہو جاتے ہیں کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (امیّہ ابن ابی الصلت کا یہ
شعر بطور مثال کے پڑھا)
اے اللہ اگر آپ بخشنا چاہیں تو بڑے بڑے گناہوں کو بخش دیں
اور آپ کا وہ کونسا بندہ ہے جس نے چھوٹے گناہ بھی نہ کئے ہوں
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3284 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.