Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2817

(اس باب میں گناہوں سے مغفرت مانگنے اور توبہ یعنی گناہوں پر پشیمان ہونے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں گناہوں سے مغفرت مانگنے اور توبہ یعنی گناہوں پر پشیمان ہونے

Zujajat al-Masabih 2817Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3312
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: مومن جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ دھبّہ آ جاتا ہے پھر جب وہ (اپنے گناہوں سے) توبہ اور استغفار کرتا ہے تو (وہ دھبّہ دھل جاتا ہے اور) اس کا دل صاف ہو جاتا ہے اور اگر وہ گناہوں پر اصرار کرتا رہے (اور توبہ نہ کرے) تو یہ دھبّہ بڑھتا ہی جاتا ہے یہاں تک کہ وہ سارے دل پر چھا جاتا ہے اور یہی وہ زنگ ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے (سورۃ مطففین، آیت نمبر:14، میں) فرمایا ہے: ”كَلَّا بَلْ، رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ“ (ایسا نہیں ہے بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ ان کے دلوں پر ان کی بداعمالیوں کی وجہ سے جن کو وہ کیا کرتے تھے زنگ بیٹھ گیا ہے)۔ اس حدیث کی روایت امام احمد، ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3334 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4244 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.