Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 281

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 281Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 310
عبداللہ ضنابجی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندۂ مومن وضو کرتا ہے اور کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کے گناہ منہ سے نکل جاتے ہیں اور جب ناک چھینکتا ہے تو اس کی ناک سے ناک کے گناہ نکل جاتے ہیں، اور جب اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کی دونوں آنکھوں کی پلکوں کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے اور جب اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے دونوں ہاتھوں سے ہاتھوں کے گناہ نکل جاتے ہیں، حتی کہ اس کے ہاتھوں کے ناخن کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے ہیں، اور جب سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے دونوں کانوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں اور جب اپنے دونوں پیروں کو دھوتا ہے تو اس کے پیروں سے دونوں پیروں کے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے پیروں کے ناخنوں کے نیچے سے گناہ جھڑنے لگتے ہیں، پھر اس کے مسجد کی طرف چلنے اور نماز پڑھنے کا ثواب اس کے علاوہ رہا۔(امام مالک نے اس کی روایت بطور ارسال کی ہے)۔

[Narrated by Malik, though it is mursal (a type of narration without a direct link to the companion)]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 297 (unverified) 75% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 61 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 297

Confidence and text similarity are not editorial verification.