Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Names of Allah the Exalted

Hadith 2849

Chapter: What to Say in the Morning, Evening, and Before Sleeping

In this book

Current reading

the Names of Allah the Exalted

Chapter: What to Say in the Morning, Evening, and Before Sleeping

Zujajat al-Masabih 2849Volume 2

English

Abdullah ibn Abi Awfa (may Allah be pleased with him) reported that when morning came, the Messenger of Allah (ﷺ) would say: "We have entered morning and all sovereignty belongs to Allah. Praise be to Allah. Grandeur and greatness belong to Allah. Creation and command belong to Allah. Night and day and all they contain belong to Allah. O Allah, make the beginning of this day righteousness, its middle success, and its end salvation. O Most Merciful of the merciful."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٨٤٩ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى (رضي الله عنه) قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِﷺ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ وَالْكِبْرِيَاءُ وَالْعَظَمَةُ لِلَّهِ، وَالْخَلْقُ وَالْأَمْرُ وَاللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَمَا سَكَنَ فِيْهِمَا لِلهِ ، اللهُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ هَذَا النَّهَارِ صَلَاحًا وَأَوْسَطَهُ نَجَاحًا وَآخِرَهُ فَلَاحًا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ». ذَكَرَهُ النَّوَوِيُّ فِي كِتَابِ الْأَذْكَارِ بِرِوَايَةِ ابْنِ السِّنِّي.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3352
حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب صبح ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء پڑھا کرتے تھے: ہم نے اور ساری کائنات نے اللہ تعالیٰ کے لئے صبح کی، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے بزرگی ذات کی اور بڑائی صفات کی اللہ ہی کو ہے۔ اور مخلوقات اور ان پر تصرف، اور رات اور دن اور ان دونوں میں جو چیزیں واقع ہیں (جیسے سردی اور گرمی) سب اللہ ہی کی ہیں۔ یا الٰہی! اس دن کی ابتداء کو (دینی اور دنیوی) بھلائی کا اور اس کے درمیان کو (دارین کے مقاصد میں) کامیابی اور اس کے آخر کو (حسن خاتمہ) اور نجات کا ذریعہ بنا دیجئے اے رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔ اس (حدیث) کو امام نووی نے ابن السنی کی روایت سے کتاب الاذکار میں بیان کیا ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعاء کے آخر میں ”يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ“ اس لئے فرمایا کہ اس سے دعاء جلد قبول ہوتی ہے۔ مرقات 12