اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3355
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب صبح ہوتی
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں فرمایا کرتے تھے:
یا الٰہی! (آپ کی حفاظت میں) ہم نے صبح کی ہے اور (آپ ہی کی حفاظت میں) ہم شام
کریں گے، اور (آپ ہی کے اسم محیی) ہم زندہ ہیں اور آپ ہی کے (اسم ممیت سے) ہم مریں گے
اور آپ ہی (کے حکم سے) آپ کی طرف لوٹنے والے ہیں۔
اور جب شام ہوتی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں فرماتے:
یا الٰہی! (آپ ہی کی حفاظت میں) ہم نے شام کی اور آپ ہی کی حفاظت میں صبح کریں گے
اور آپ ہی سے ہم زندہ ہیں اور آپ ہی سے ہم مریں گے اور (قیامت کے دن) آپ ہی کی طرف
اٹھنے والے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3391 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5068 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3868 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.