اردو
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن
الولید رضی اللہ عنہ نے (اپنے بارے میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی اور عرض کیا
: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں بے خوابی کی وجہ سے رات میں سو نہیں سکتا ہوں تو حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم بستر پر سونے کے لئے جاؤ تو یہ دعاء پڑھا کرو:
”یا الٰہی! اے ساتوں آسمانوں اور ان چیزوں کے رب جس پر (آسمان) سایہ کئے ہوئے
ہیں اور زمینوں کے اور ان چیزوں کے رب جن کو (زمینیں) اٹھا رہی ہیں اور اے شیطانوں کے اور
ان کے رب جن کو (شیطانوں نے) گمراہ کیا ہے۔ آپ اپنی تمام مخلوقات کی برائی سے میرے لئے
پناہ دینے والے بن جائیے کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی یا ظلم کرے! جو تیری پناہ میں ہو وہ
غالب ہے اور آپ کی تعریف بلند و بالا ہے آپ کے سوا کوئی معبود نہیں اور معبود (حقیقی) تو آپ ہی
ہیں۔“ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
اور حصن میں ہے کہ طبرانی نے اس کی روایت معجم اوسط میں کی ہے اور ابن ابی
شیبہ نے بھی اس طرح روایت کی ہے مگر ان کی روایت میں ”وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ
“ کے بجائے ”تَبَارَكَ اسْمُكَ“ ہے۔
حضرت میرک نے فرمایا کہ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں بھی روایت کیا ہے
اور اس میں یہ الفاظ ہیں: عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3523 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.