Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2863

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2863Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3373Noor 3374
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بستر پر سونے کو تشریف لے جاتے تو اپنے سیدھی کروٹ پر لیٹتے پھر یہ دعاء پڑھتے: یا الٰہی! میں نے اپنی ذات کو تیرے سپرد کر دیا اور اپنا رخ (اور خیال) آپ ہی کی طرف کر لیا اور میں نے اپنے تمام کام (ظاہری و باطنی) سب آپ کے حوالے کر دیئے اور (ثواب کی) امید اور (عذاب) کے ڈر سے میں نے آپ ہی پر بھروسہ کیا ہے آپ کے سوا کوئی اور پناہ اور نجات کی جگہ نہیں اور میں آپ کی نازل کردہ کتاب (قرآن) پر اور آپ کے بھیجے ہوئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لایا ہوں۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: جو ان کلمات کو (سوتے وقت) پڑھے اور اسی رات مر جائے تو وہ اسلام پر مرے گا۔ اور ایک روایت میں اس طرح ہے کہ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا اے فلاں شخص جب تم (رات میں سونے کے لئے) بستر پر جاؤ تو نماز پڑھنے کی طرح وضو کرو پھر اپنی سیدھی کروٹ پر لیٹ کر یہ دعا، پڑھو: اَللّٰهُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِيْ اِلَيْكَ سے اَرْسَلْتَ تک۔ یعنی مذکورہ بالا پوری دعا، پڑھے (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم اسی رات کو انتقال کر جاؤ تو تم اسلام پر مرو گے اور اگر صبح کو (زندہ) اٹھو گے تو بھلائی پاؤ گے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 247 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2710a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 3

Perform ablution

(3) The statement: "Perform ablution" - Ibn Battal said that ablution before sleep is recommended and encouraged. As mentioned in 'Umdat al-Qari. And in Ad-Durr al-Mukhtar: "It is Sunnah for sleeping."

Note 2

قوله

(۲) قوله : فتوضأ إلخ : قال ابن بطال فيه أن الوضوء عند النوم مندوب إليه مرغوب فيه. قاله في عمدة القارئ». وقال في الدر المختار: وسنة للنوم.