Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2909

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2909Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3426Noor 3427
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں اور وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ: تم میں جب کوئی کسی عورت سے نکاح کرے یا غلام یا باندی خریدے تو وہ اس طرح دعا کرے: یا الٰہی! میں آپ سے اس کی بھلائی اور اس کے اخلاق کو مانگتا ہوں جس پر آپ نے اس کو پیدا کیا ہے اور اس کی برائی سے اس کے برے اخلاق سے جس پر آپ نے اس کو پیدا کیا ہے۔ آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔ اور جب کوئی اونٹ (یا جانور سواری کو) خریدے تو اس کے کوہان کو پکڑ کر اسی طرح دعاء کرے۔ اور ایک روایت میں عورت اور غلام باندی کے بارے میں (بھی آیا ہے کہ) اس کی پیشانی کے بال پکڑے اور برکت کی دعاء کرے۔ اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2160 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1918 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.