حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعاء بھی فرمایا کرتے تھے:
یا الٰہی! میں آپ سے صحت اور عافیت و پاک دامنی، امانت داری، اچھے اخلاق اور تقدیر پر
رضامندی مانگتا ہوں۔ اس کی روایت بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔