Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 2958

Opening narrations

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2958Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3478
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے یہ سن کر اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہر سال حج فرض کیا ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر میں ہاں کہہ دوں تو تم پر (ہر سال حج) واجب ہوتا (یعنی اس کا ادا کرنا ہر سال فرض ہو جاتا) اور (ہر سال) حج واجب ہو جائے تو تم (ہر سال) حج نہیں کر سکتے اور اس کی قدرت بھی نہیں رکھ سکتے (یاد رکھو!) حج عمر بھر میں (صرف) ایک بار (فرض) ہے اور جو شخص اس سے زیادہ کرے نفل ہوگا۔ اس کی روایت امام احمد، نسائی اور دارمی نے کی ہے اور ابن ہمام نے کہا ہے کہ اس کی روایت دارقطنی نے اپنی سنن میں اور حاکم نے مستدرک میں کی ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق صحیح ہے اور شمنی نے کہا ہے کہ ابوداؤد اور ابن ماجہ نے بھی اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1721 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 2620 (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.