اردو
ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابو رافع کے پاس بکری کا
گوشت بطور ہدیہ بھیجا گیا تو انہوں نے اس کا گوشت پکانے کے لئے ہانڈی میں چڑھایا تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: اے ابو رافع! یہ کیا ہے تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم یہ بکری کا گوشت ہے جو ہمارے یہاں تحفۃً آیا ہے جس کو میں نے ہانڈی میں پکا لیا
ہے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابو رافع! اس کا ایک دست مجھے دو، پس میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں دست پیش کر دیا، ارشاد ہوا مجھے دوسرا دست دو، میں نے دوسرا دست پیش کر دیا، پھر
ارشاد فرمایا: ایک اور دست لا دو، ابو رافع نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے دو ہی
دست ہوتے ہیں، آپ نے فرمایا: اے ابو رافع! تم اگر خاموش رہتے تو تم دست پر دست دیتے جاتے
جب تک تم خاموش رہتے، پھر آپ نے پانی منگوا کر کلی فرمائی اور انگلیوں کے سروں کو دھو ڈالا، پھر
کھڑے ہو کر نماز ادا فرمائی، پھر آپ دوبارہ ان کے پاس تشریف لائے تو ان کے ہاں ٹھنڈا گوشت
موجود پایا پھر اس کو تناول فرمایا اور پھر مسجد میں جا کر نماز ادا فرمائی اور پانی استعمال نہیں کیا۔ (اس کی
روایت امام احمد نے کی ہے۔)
اور دارمی نے اس کو ابو عبید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جس میں پانی منگوانے
سے لے کر آخر تک کا واقعہ مذکور نہیں ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Darimi 745 (unverified) 30% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 331 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 331
Confidence and text similarity are not editorial verification.