English
Ibn Umar (may Allah be pleased with them) narrated: The Messenger of Allah (ﷺ) said, "When you meet a Hajj pilgrim, greet him, shake his hand, and ask him to seek forgiveness for you before he enters his home, for he is forgiven."
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٩٧٥ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما)قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا لَقِيتَ الْحَاجَّ فَسَلَّمْ عَلَيْهِ وَصَافِحْهُ وَمُرْهُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بَيْتَهُ فَإِنَّهُ مَغْفُورٌ لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3507
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب تم کسی حاجی سے ملو (جو حج سے فارغ ہو کر واپس ہو رہا ہو تو تم اس
کے اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے) اس کو سلام کرو، اور (از راہ تواضع اور اکرام) اس سے
مصافحہ کرو، اور اس سے اپنے لئے دعاء مغفرت کی درخواست کرو، اس لئے کہ وہ گھر میں داخل ہونے
سے پہلے (راہ خدا کا مسافر ہے) اور وہ گناہوں سے پاک و صاف ہے (اور جس کے لئے وہ دعاء
مغفرت کرے گا۔ اس کی بھی مغفرت کر دی جائے گی)۔
اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2537 (unverified) 75% confidence
- Candidate: Musnad Ahmad 5371 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 2537
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ مرقات اور اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ حاجی کے حکم میں عمرہ ادا کرنے والا، جہاد کرنے والا، اور دین کا طالب علم بھی داخل ہے۔ یہ حضرات بھی اللہ کی راہ کے مسافر ہیں۔ گھر سے نکل کر گھر واپس ہونے تک سفر کے حکم میں ہوتے ہیں تو یہ حضرات بھی جب ان کاموں سے فارغ ہو کر گھر واپس ہوں تو گھروں میں داخل ہونے سے پہلے ان سے سلام اور مصافحہ کے بعد دعاء مغفرت کروائی جائے اس لئے کہ یہ بھی مغفورین ہیں۔12