Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 2975

Opening narrations

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2975Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3507
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب تم کسی حاجی سے ملو (جو حج سے فارغ ہو کر واپس ہو رہا ہو تو تم اس کے اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے) اس کو سلام کرو، اور (از راہ تواضع اور اکرام) اس سے مصافحہ کرو، اور اس سے اپنے لئے دعاء مغفرت کی درخواست کرو، اس لئے کہ وہ گھر میں داخل ہونے سے پہلے (راہ خدا کا مسافر ہے) اور وہ گناہوں سے پاک و صاف ہے (اور جس کے لئے وہ دعاء مغفرت کرے گا۔ اس کی بھی مغفرت کر دی جائے گی)۔ اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2537 (unverified) 75% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 5371 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 2537

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ مرقات اور اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ حاجی کے حکم میں عمرہ ادا کرنے والا، جہاد کرنے والا، اور دین کا طالب علم بھی داخل ہے۔ یہ حضرات بھی اللہ کی راہ کے مسافر ہیں۔ گھر سے نکل کر گھر واپس ہونے تک سفر کے حکم میں ہوتے ہیں تو یہ حضرات بھی جب ان کاموں سے فارغ ہو کر گھر واپس ہوں تو گھروں میں داخل ہونے سے پہلے ان سے سلام اور مصافحہ کے بعد دعاء مغفرت کروائی جائے اس لئے کہ یہ بھی مغفورین ہیں۔12