Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 2998

Opening narrations

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2998Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3545Noor 3546Noor 3547
عمارہ بن خزیمہ بن ثابت اپنے والد حضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تلبیہ کہنے سے فارغ ہوتے تو اللہ تعالیٰ سے (اس حج اور عمرہ کی قبولیت کا) سوال کرتے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور جنت طلب فرماتے اور اس کی رحمت کے ذریعہ دوزخ سے نجات کا سوال بھی کرتے۔ اس کی روایت امام شافعی نے کی ہے۔ اور دارقطنی اور بیہقی کی روایت میں اس طرح ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تلبیہ پڑھنے کے بعد اپنی ذات مبارک پر درود پڑھتے۔ اور ابوداؤد اور دارقطنی نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ قاسم بن محمد نے فرمایا ہے کہ محرم کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ تلبیہ پڑھنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے۔
Commentary and footnotes (3)

Note 1

(1) Statement on Post-Talbiyah Supplication: Al-'Alamgiriyyah states: One should silently send blessings on the Prophet (ﷺ) and make personal supplications.

Note 1

قوله

(۱) قوله: إذا فرغ إلخ : قال في العالمگيرية»: ثم إذا لبى يصلي على النبي المعلم للخيرات، ودعا بما شاء إلا أنه يخفض صوته إذا صلى عليه. كذا في فتح القدير».

Note 1

ف: صاحب اشعۃ اللمعات نے لکھا ہے کہ حدیث شریف میں تلبیہ پڑھنے کے بعد جو دعاء مذکور ہے مستحب یہ ہے کہ اس کو ہر تلبیہ کے بعد پڑھا کریں۔ 12