Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3076a

Chapter on Usurpation and Borrowing

In this book

Current reading

Sales

Chapter on Usurpation and Borrowing

Zujajat al-Masabih 3076aVolume 2

English

Qubaysah Al-Bajali narrated: The sun eclipsed during the Messenger of Allah’s (ﷺ) time, and he prayed as you pray. [Narrated by At-Tahawi]. Muslim’s narration adds: “Everything promised to you, I saw in this prayer. Hellfire was brought, when you saw me retreat, fearing its heat. I saw in it the man with the hooked stick dragging his intestines in the fire, who stole pilgrims’ belongings with his stick, saying, ‘It caught on my stick,’ if noticed, or taking it if unnoticed. I saw the woman who tied her cat, neither feeding it nor letting it eat from the ground’s creatures, until it died of hunger. Then Paradise was brought, when you saw me advance to my place. I stretched my hand to take its fruit for you to see, then decided not to.” .

العربية

Typed, pending editorial approval
٣٠٧٦ - وَعَنْ قُبَيْصَةَ الْبَجلِي قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَصَلَّى1 كَمَا تُصَلُّوْنَ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: وَقَالَ: مَا مِنْ شَيْءٍ تُوعَدُوْنَهُ إِلَّا قَدْ رَأَيْتُهُ فِي صَلَاتِي هَذِهِ، لَقَدْ جِيءَ بِالنَّارِ، وَذَلِكَ حِينَ رَأَيْتُمُونِي تَأَخَّرْتُ مَخَافَةَ أَنْ يُصِيبَنِي مِنْ لَفْحِهَا، وَحَتَّى رَأَيْتُ فِيهَا صَاحِبَ الْمِحْجَنِ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ، كَانَ يَسْرِقُ الْحَاجَ بِمِحْجَنِهِ، فَإِنْ فُطِنَ لَهُ قَالَ: إِنَّمَا تَعَلَّقَ بِمِحْجَنِي، وَإِنْ غُفِلَ عَنْهُ ذَهَبَ بِهِ، وَحَتَّى رَأَيْتُ فِيهَا صَاحِبَةَ الْهِرَّةِ الَّتِي رَبَطَتْهَا فَلَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ جُوعًا، ثُمَّ جِيءَ بِالْجَنَّةِ، وَذَلِكَ حِينَ رَأَيْتُمُونِي تَقَدَّمْتُ حَتَّى قُمْتُ فِي مَقَامِي، وَلَقَدْ مَدَدْتُ يَدِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَتَنَاوَلَ مِنْ ثَمَرِهَا لِتَنْظُرُوا إِلَيْهِ، ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ لَا أَفْعَلَ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4039Noor 4040
قبیصہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مبارک زمانہ میں ایک مرتبہ سورج گہن ہوا تو آپ ﷺ نے نماز کسوف ایسی ہی پڑھائی جیسے اور نمازیں تم پڑھا کرتے ہو۔ اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں اس طرح مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (نماز کے بعد خطبہ میں ارشاد فرمایا) آج میں نے اس نماز میں ان چیزوں کو دیکھ لیا جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے اور وعید بھی سنائی گئی ہے۔ اس نماز میں میرے سامنے دوزخ لائی گئی اور یہ اس وقت ہوا جب کہ تم نے مجھے نماز میں پیچھے ہٹتے دیکھا ہوگا اور میں اس وقت دوزخ کے شعلوں سے بچنے کے لئے پیچھے ہٹ گیا تھا اور میں نے دوزخ میں ایک شخص کو دیکھا کہ جس کے پاس ایک لکڑی تھی جس کا سرا مڑا ہوا تھا۔ اور یہ شخص اپنی آنتوں کو کھینچتا ہوا چل رہا تھا اور یہ شخص وہی تھا جو اپنی اس لاٹھی سے حاجیوں کی چیزوں کو چرا لیا کرتا تھا اس کے اس عمل کو کوئی دیکھ لیتا تو کہہ دیتا یہ چیز میری لاٹھی میں الجھ گئی ہوگی اور اگر (صاحب مال) غافل رہتا تو یہ مال لے جاتا۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے اس بلی والی عورت کو بھی (دوزخ میں) دیکھا کہ جس نے اپنی بلی کو باندھ رکھا تھا کہ نہ تو اسے کھانے کو دیتی اور نہ کھول دیتی کہ وہ حشرات الارض کو کھا لیتی یہاں تک کہ بلی بھوک سے مر گئی۔ پھر میرے سامنے جنت بھی لائی گئی اور یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب کہ تم نے مجھے نماز میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھا پھر میں اپنی جگہ کھڑا ہوگیا اور ہاتھ بڑھا کر چاہتا تھا کہ جنت کا کوئی پھل توڑ دوں تاکہ تم اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لو۔ مجھے مناسب معلوم نہ ہوا کہ ایسا کروں (کیونکہ اس سے ایمان بالغیب باقی نہیں رہتا)۔
Commentary and footnotes (3)

Note 1

Prayed as you pray

(1) “Prayed as you pray”: This was explained in the eclipse chapter. [From Al-Marqah].

Note 1

قوله

(۱) قوله : فصلى كما تصلون: وقد مضى تحقيقه في باب الخسوف».

Note 1

(مذکورہ بالا مسلم کی روایت سے معلوم ہوا کہ کسی کی آزادی کو سلب کر لینا چاہے وہ جانور ہی کیوں نہ ہو اور کسی مال کو اڑا لینا دوزخ میں جلنے کا سبب ہے)۔