English
Nafi' narrated from Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with him): "When sending sacrificial animals from Medina, he would garland and mark them at Dhul-Hulayfah - garlanding before marking, while facing the Qiblah. He garlanded them with two sandals and marked the left side. The animals would proceed with him to Arafah and Mina, where he slaughtered them on Eid morning before haircutting. He slaughtered them himself while they stood, facing the Qiblah, then ate and distributed the meat."
العربية
Typed, pending editorial approval
٣٠٩١ - وَعَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَهْدَى هَدْيًا مِنَ الْمَدِينَةِ قَلَّدَهُ وَأَشْعَرَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، يُقَلَّدُهُ قَبْلَ أَنْ يُشْعِرَهُ، وَذَلِكَ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ مُوَجَّهٌ لِلْقِبْلَةِ، يُقَلِّدُهُ بِنَعْلَيْنِ وَيُشْعِرُهُ مِنَ الشَّقِّ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ يُسَاقُ مَعَهُ حَتَّى يُوقَفَ بِهِ مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَةَ، ثُمَّ يَدْفَعُ بِهِ مَعَهُمْ إِذَا دَفَعُوا، فَإِذَا قَدِمَ مِنِّى غَدَاةَ النَّحْرِ نَحَرَهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ أَوْ يُقَصِّرَ، وَكَانَ هُوَ يَنْحَرُ هَدْيَهُ بِيَدِهِ، يَصُفُهُنَّ قِيَامًا وَيُوَجِّهُهُنَّ إِلَى الْقِبْلَةِ، ثُمَّ يَأْكُلُ وَيُطْعِمُ. رَوَاهُ مَالِكُ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3668
نافع رحمہ اللہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ (جب
حضرت ابن عمر حج کے لئے روانہ ہوتے تو) وہ مدینہ منورہ سے ہی ہدی یعنی قربانی کے جانور کو ساتھ
لے لیتے اور جب ذوالحلیفہ پر (جو اہل مدینہ کی میقات ہے) پہنچتے تو ہدی کے گلے میں (بطور
نشانی) نعلین ڈالتے اور اس کے کوہان کو اشعار کرتے یعنی ہلکا سا زخم لگاتے اور اس موقع پر پہلے نعلین
گلے میں ڈالتے پھر اشعار کرتے اور یہ دونوں کام ایک ہی جگہ کرتے اور اس وقت قبلہ رو ہو کر (پہلے)
نعلین جانور کے گلے میں ڈالتے اور پھر اس کے کوہان کے بائیں جانب اشعار کرتے پھر اس ہدی کو
اپنے ہمراہ رکھتے یہاں تک کہ اور لوگوں کے ساتھ مقام عرفات میں وقوف کرتے پھر جب لوگ
(عرفات سے مزدلفہ) روانہ ہوتے تو ہدی بھی ان کے ساتھ ہی رہتی۔ پھر جب دسویں ذوالحجہ کی صبح
منیٰ پہنچتے تو (رمی کے بعد) حلق یا قصر سے پہلے اس جانور کو ذبح کرتے اور اس جانور کو خود اپنے
ہاتھ سے ذبح کرتے۔ ان جانوروں کو (نحر کرنے کے لئے) کھڑے کرتے تو ان کو قبلہ رخ کھڑا
(کر کے نحر) کرتے اور (ان جانوروں کے گوشت کو) خود بھی کھاتے اور دوسروں کو کھلاتے۔ اس کی
روایت امام مالک نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2634 (unverified) 45% confidence
- Candidate: Muwatta Malik 829 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 2634
Confidence and text similarity are not editorial verification.