Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3093a

Chapter on Musaqah and Muzara‘ah

In this book

Current reading

Sales

Chapter on Musaqah and Muzara‘ah

Zujajat al-Masabih 3093aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4070
عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے یعلی بن منبہ کو یمن روانہ کیا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اہل یمن کو ارض بیضاء یعنی بنجر زمین اس شرط پر دے دیں کہ اگر بیل (یعنی کھیتی میں کام آنے والے جانور) اور بیج اور لوہا (یعنی کھیتی کے اوزار) حضرت عمر کی طرف سے ہوں تو حضرت عمر کو (پیداوار کی) دو تہائی اور اہل یمن کو ایک تہائی (پیداوار ملے گی) اور اگر بیل، بیج اور کھیتی کے اوزار ان (اہل یمن) کی طرف سے ہوں تو حضرت عمر کو (یعنی حکومت کے بیت المال) کو (پیداوار کا) آدھا حصہ اور اہل یمن کو آدھا حصہ ملے گا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یعنی یعلی بن منبہ کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ اہل یمن کو کھجور کے درخت اور انگور کے باغات بھی اس شرط پر دیں کہ حضرت عمر کو (ثمرہ کا) دو تہائی حصہ اور اہل یمن کو ایک تہائی ملے گا۔ اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔