Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3098

(حج کی قربانی اور قربانی کے جانوروں کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(حج کی قربانی اور قربانی کے جانوروں کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3098Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3675
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صحابی (یعنی ناجیہ اسلمی رضی اللہ عنہ) کے ہمراہ سولہ (16) اونٹ بطور ہدی کے (نفل قربانی کے لئے مکہ معظمہ) روانہ فرمائے اور ان کو ان جانوروں پر امیر بھی بنایا (تاکہ ان کی نگرانی کریں) تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر ان میں سے کوئی جانور (تھکن یا بیماری کی وجہ سے) چل نہ سکے تو میں اس کے ساتھ کیا کروں؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (ایسی صورت میں) تم اس کو ذبح کر دو، اور اس کے نعلین کو (جو بطور قلادہ کے اس کے گلے میں ڈالے گئے ہیں) اس کے خون میں رنگ کر ان کو اس کے کوہان کے اوپر رکھ دو (تاکہ فقراء اور راہرو اس سے واقف ہو جائیں کہ یہ ہدی کا جانور ہے اور وہ اس کے گوشت کو کھا لیں) لیکن تم اور تمہارے (تونگر) ساتھی اس کو نہ کھائیں (حضرت ناجیہ اور ان کے ساتھیوں کو اس جانور کے گوشت کھانے سے اس لئے بھی منع کیا گیا کہ ان کو تہمت سے بچایا جائے کہ انہوں نے اس کے کھانے کے لئے اس کو ذبح کیا ہے۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Commentary and footnotes (4)

Note 1

(1) With Najiyah: (Al-Maraqi)

Note 2

If a voluntary sacrifice is lost en route, slaughter it and mark it as described - the wealthy cannot eat it. For obligatory sacrifices, replace it.

(2) Companions: Referring to wealthy travelers, as Najiyah's group were affluent and abstained voluntarily. Hence Al-Hidayah rules: "If a voluntary sacrifice is lost en route, slaughter it and mark it as described - the wealthy cannot eat it. For obligatory sacrifices, replace it." (Fath al-Qadir)

Note 1

قوله

(۱)قوله: مع رجل : أي ناجية الأسلمي. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲)قوله: من أهل رفقتك أي من الأغنياء؛ لأن ناجيةً ومَن ذُكر تهوا عن الأكل؛ لأنهم كانوا أغنياء. قاله في فتحالقدير» لذلك في «الهداية»: وإذا عطبت البدنة في الطريق، فإن كان تطوعًا، نحرها وصبغ نعلها بدمها، وضرب بها صفحة سنامها، ولا يأكل هو ولا غيره من الأغنياء، فإن كانت واجبة أقام غيرها مقامها، وصنع بها ما شاء.