Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Pilgrimage Rites

Hadith 3129

Chapter: The Sermon on the Day of Sacrifice and Farewell

In this book

Current reading

Pilgrimage Rites

Chapter: The Sermon on the Day of Sacrifice and Farewell

Zujajat al-Masabih 3129Volume 2

English

Aisha (may Allah be pleased with her) reported: "Safiyyah menstruated on the night of departure and said, 'I think I will detain you.' The Prophet (ﷺ) asked, 'Did she perform Tawaf on the Day of Sacrifice?' They said yes. He said, 'Then depart.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٣١٢٩ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها)قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ لَيْلَةَ النَّفْرِ فَقَالَتْ: مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَكُمْ. قَالَ النَّبِيُّ : عَقْرَى حَلْقَى أَطَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ؟» قِيلَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَانْفِرِي». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3711
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ام المؤمنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو (حجۃ الوداع کے موقع پر منی سے واپسی کے وقت) رات میں حیض آ گیا (جب کہ ام المؤمنین حضرت صفیہ نے طواف وداع نہیں کیا تھا اس لئے آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) عرض کیا میرا ایسا خیال ہے کہ میری وجہ سے آپ حضرات رک جائیں گے (اس لئے کہ میرا طواف وداع باقی ہے اور مجھے حیض آ گیا ہے یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خدا تمہارا بھلا کرے کیا انھوں نے دسویں ذوالحجہ کو طواف زیارۃ (جو فرض ہے) ادا کر لیا ہے تو عرض کیا گیا ہاں! تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (طواف زیارت ادا کرنے سے تمہارا حج پورا ہو گیا اور طواف وداع حائضہ کے لئے معاف ہے۔ اس لئے) مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو جاؤ۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1772 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ طواف وداع، حیض یا نفاس والی عورت کے لئے معاف ہے، البتہ طواف زیارت جو فرض ہے اس کی ادائی کے بغیر حیض یا نفاس والی عورت وطن واپس نہیں ہو سکتی۔12