English
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) said: “Whoever is given a gift and has the means, let him reciprocate. If he cannot, let him praise it, for whoever praises it has shown gratitude. Whoever conceals it has shown ingratitude, and whoever adorns himself with what he was not given is like one wearing two false garments.”
العربية
Typed, pending editorial approval
٣١٤١ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه)عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «مَنْ أُعْطِيَ عَطَاءً فَوَجَدَ فَلْيَجْزِ بِهِ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُثْنِ بِهِ، فَمَنْ أَثْنَى بِهِ فَقَدْ شَكَرَهُ ، وَمَنْ كَتَمَ فَقَدْ كَفَرَ، وَمَنْ تَحَلَّى بِمَا لَمْ يُعْطَهُ كَانَ كَلَابِسِ تَوْبَيْ زُورٍ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4129
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
کسی شخص کو اگر عطیہ دیا جائے اور اس میں بدلہ دینے کی سکت ہے تو اس کو (عطیہ کا) بدلہ دے دینا
چاہئے اور اگر اس میں استطاعت نہیں ہے تو (دینے والے کی) تعریف کرنی چاہئے اس لئے کہ
جس نے (اپنے محسن کی) تعریف کی تو اس نے اس کا شکریہ ادا کر دیا اور جس نے (کسی کے احسان
کو) چھپائے رکھا تو اس نے کفران نعمت کیا اور اگر کسی کو کچھ نہیں ملا (اس کے باوجود اس نے ظاہر کیا
کہ) اسے ملا ہے تو اس نے گویا جھوٹ کے دو کپڑے پہن لئے یعنی دکھاوے سے کام لیا اور دو جھوٹ
کہے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2034 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4813 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ ”وَمَنْ تَحَلّٰى بِمَا لَمْ يُعْطَهُ كَانَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ“ (جو شخص کسی چیز کے نہ ملنے پر یہ ظاہر کرے کہ وہ چیز مل گئی تو وہ ایسا ہے جیسا کہ اس نے جھوٹ کے دو کپڑے پہن لیے) اس سے مراد وہ شخص ہے جو زاہدین اور صالحین کا لباس پہنے اور حقیقت میں ایسا نہ ہو۔ عرب میں شرفاء کا لباس یہ ہوتا کہ وہ دو کپڑے پہنتے تھے اور لوگ ان کی باتوں پر اعتماد کرتے اور معاشرہ میں وہ باوقار اور قابل احترام سمجھے جاتے تھے۔ بعض جھوٹے لوگ لباس میں شرفاء کی نقل کرتے اور خود کو قابل احترام ظاہر کرنے کے لئے اپنی آستین میں ایک زائد آستین جوڑ دیتے تاکہ یہ معلوم ہو کہ انہوں نے دو کپڑے پہنے ہیں اور ان کا بھی شمار شرفاء میں ہے اس طرح لوگ ان کی باتوں اور جھوٹی گواہی پر اعتماد کرتے۔ حدیث شریف میں ایسی ریاکاری اور دکھاوے کی مذمت کی ہے اور اس سے روکا گیا ہے۔ (لمعات اور مرقات)۔