Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3144a

Chapter: Gifts

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Gifts

Zujajat al-Masabih 3144aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4132
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو مہاجرین آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کئے اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے (ان انصار کی طرح) کسی قوم کو نہیں دیکھا کہ ان میں جو مالدار ہیں (ہمارے اوپر) بہت خرچ کرتے ہیں اور ان میں جن کی مالی حالت کمزور ہے وہ بھی ہماری (کسی نہ کسی طرح) اچھی طرح مدد کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں (یعنی انصار) جن کے پاس ہم (اپنا وطن چھوڑ کر) آئے ہیں یہ ہم کو محنت (کھیتی باڑی) میں تو شریک نہیں کرتے لیکن فائدہ میں شریک کرتے ہیں (ان حضرات کے اس کامل ایثار اور مدد سے) ہم کو یہ اندیشہ ہو گیا ہے کہ یہ لوگ پورا ثواب لے لینے والے ہیں (اور ہم کو کچھ نہیں ملنے والا ہے یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں! (بات ایسی نہیں ہے) جب تک کہ تم ان کے لئے دعاء کرتے رہو گے اور ان (کے احسان) کی تعریف کرتے رہو گے (تم بھی ثواب میں برابر کے شریک ہوں گے اس سے معلوم ہوا کہ محسن کے لئے دعا، اور اس کی تعریف کرنے سے، جو ثواب محسن کو اللہ تعالیٰ دیتے ہیں ویسا ہی ثواب اس شخص کو بھی دیتے ہیں جس پر احسان ہوا ہے)۔ اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2487 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.