English
Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Ill fortune is in the woman, the house, and the horse. [Agreed upon] In another narration: Ill fortune is in three: the woman, the dwelling, and the beast.
العربية
Typed, pending editorial approval
۳۱۹۷ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ(رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «الشَّؤْمُ فِي الْمَرْأَةِ وَالدَّارِ وَالْفَرَسِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ: الشَّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ فِي الْمَرْأَةِ وَالْمَسْكَنِ وَالدَّابَّةِ».
اردو
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ نحوست یعنی بے برکتی عورت، گھر اور گھوڑے میں ہوتی ہے۔ اس کی
روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ نحوست یعنی بے برکتی تین چیزوں میں
ہوتی ہے عورت میں، گھر میں اور سواری میں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5093 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2225a (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ عورت کی نحوست یعنی اس کا مبارک نہ ہونا یہ ہے کہ عورت بانجھ ہو یا اس کا مہر حد سے زیادہ ہو اور وہ بد اخلاق ہو، اور گھر کی نامبارکی یہ ہے کہ گھر تنگ ہو اور پڑوسی برے ہوں، اور گھوڑے کی نامبارکی یہ ہے کہ وہ سرکش ہو، اور اس پر جہاد نہ ہوتا ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد مبارک سے مقصود یہ ہے کہ اگر گھر میں رہائش ناگوار ہو اور بیوی کے ساتھ معاشرہ دشوار ہو، اور گھوڑا پسند نہ ہو تو ان چیزوں کو چھوڑ دینا چاہئے کہ ایسے گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہو جائے اور بیوی کو طلاق دیدے اور گھوڑے کو بیچ دے۔ علامہ خطابی نے فرمایا ہے کہ مذکورہ بالا تین چیزوں میں جو نحوست یا نامبارکی کا ذکر ہے ان میں نحوست بذات خود نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور تقدیر الٰہی سے ہوتی ہے اور ان تین چیزوں کا ذکر اس لئے کیا گیا کہ یہ تینوں چیزیں ضروریات زندگی میں داخل ہیں اور انسان ان سے متعلق رہتا ہے اسی وجہ سے بطور خاص ان کی برکت اور بے برکتی کا ذکر کردیا گیا ہے12