English
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: We were with the Prophet (ﷺ) on an expedition. When we returned near Medina, I said: O Messenger of Allah, I am newly married. He said: Have you married? I said: Yes. He said: A virgin or a previously married woman? I said: A previously married woman. He said: Why not a virgin to play with her and she with you? When we arrived, we went to enter, and he said: Wait until you enter at night—meaning in the evening—so that the disheveled may comb her hair and the absent may prepare.
العربية
Typed, pending editorial approval
۳۱۹۹ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه)قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي غَزْوَةٍ فَلَمَّا قَفَلْنَا كُنَّا قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، قَالَ: «أَتَزَوَّجْتَ؟» قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟» قَالَ: قُلْتُ: بَلْ ثَيِّبًا، قَالَ: «فَهَلًا1 بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟» فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَهَبْنَا لِتَدْخُلَ، فَقَالَ: «أَمْهِلُوا حَتَّى تَدْخُلُوا لَيْلًا - أَيْ عِشَاءً - لِكَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4220
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے
ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے، جب ہم واپس ہوئے اور مدینہ منورہ سے قریب ہوئے تو میں نے
عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں نیا دولہا ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا تم نے
شادی کرلی ہے؟ میں نے جواب دیا ہاں! آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے دریافت فرمایا کنواری
عورت سے یا بیوہ عورت سے میں نے جواب دیا بیوہ عورت سے، تو (یہ سن کر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ارشاد فرمایا تم نے کنواری عورت سے نکاح کیوں نہیں کیا کہ تم اس سے دل لگی کرتے اور وہ تم سے
دل لگی کرتی۔ جب ہم نے (مدینہ منورہ میں) داخل ہونا چاہا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد
فرمایا تم (کچھ دیر) ٹھہر جاؤ تا کہ ہم (گھروں میں) رات کے وقت پہنچیں تا کہ عورتیں (جن کے سر کے
بال پراگندہ ہوں) کنگھی کرلیں اور عورت اپنے زیر ناف کے بال صاف کرلے جس کا شوہر غائب تھا۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5245 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: Why not a virgin—It is said in Radd Al-Muhtar from Al-Bahr: Marrying a virgin is better, based on the hadith.
Note 1
(۱)قوله : فهلا بكرا إلخ : قال في رد المحتار» عن «البحر»: نكاح البكر أحسن للحديث.
Note 1
ف (1): اس حدیث شریف میں ثیبہ عورت پر باکرہ عورت سے نکاح کرنے کی ترغیب وارد ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ثیبہ عورت کا دل اپنے سابق شوہر سے متعلق رہتا ہے اس وجہ سے اس کی محبت کامل نہیں ہوسکتی اس کے برخلاف باکرہ عورت کی محبت کامل ہوتی ہے کیونکہ باکرہ عورت سے محبت اور مخالطت میں تکلف کا کوئی موقع نہیں رہتا۔12 ف (2): اس حدیث میں یہ بھی ارشاد ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ سے واپسی پر صحابہ کرام کو روکا کہ وہ فوراً اپنے گھروں میں داخل نہ ہوں تاکہ عورتیں اپنے شوہروں کی آمد کی اطلاع پاکر اپنا بناؤ سنگھار کرلیں اس لئے مسافر کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ اپنے گھر اس وقت پہنچے جب کہ اس کے آنے کی خبر اس کے گھر پہنچ چکی ہے۔ (مرقات اور اشعۃ اللمعات)12 ف (3): حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ثیبہ عورت سے جو عقد کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت جابر کے والد کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی کم عمر بہنیں موجود تھیں تو حضرت جابر نے ثیبہ عورت سے اس لئے عقد کیا کہ بہنوں کی تربیت ہو اور گھر کے کاروبار بھی ٹھیک طور پر چلیں جیسا کہ ابن ماجہ کی روایت میں صراحت موجود ہے12