اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3803
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: کہ ان سے قرآن مجید کی کتابت پر
اُجرت لینے کے بارے میں دریافت کیا گیا (کہ کیا یہ جائز ہے؟) تو اُنھوں نے فرمایا (کتابتِ
قرآن پر اُجرت لینے میں) کوئی حرج نہیں اس لئے کہ کاتبین تو (حقیقت میں) الفاظ کی صورت
گری کرتے ہیں اور اس طرح سے وہ اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتے ہیں۔ اس کی روایت ”رزین“ نے
کی ہے۔
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: "He was asked about wages for copying the Qur’an" – The ruling is that any work not exclusively tied to worship is permissible if it is a defined task. However, the Prophet (ﷺ) advised: "Recite the Qur’an but do not use it as a means of earning." (Narrated by 'Uthman ibn Abi Al-'As). Some scholars permit hiring teachers for Qur’an instruction due to the decline in religious commitment, as neglecting it may lead to the loss of Qur’anic preservation. (Al-Hidayah and Al-'Alamgiriyyah).
Note 1
(۱) قوله : سئل عن أجرة كتابة المُصْحَف إلخ والأصل أن كل ما لا يتعين على الأجير؛ لأنه استئجار على عمل معلوم غير متعين عليه، فيجوز، ولنا قوله : اقرؤوا القرآن، ولا تأكلوا به في آخر ما عهد رسول الله ﷺ إلى عثمان ابن أبي العاص لله، وإن اتخذت مؤذنا فلا تأخذ على الأذان أجرا، ولأن القربة متى حصلت وقعت عن العامل، ولهذا تعتبر أهليته، فلا يجوز له أخذا الأجر من غيره، كما في الصوم والصلاة وبعض مشايخنا استحسنوا الاستئجار على تعليم القرآن؛ لأنه ظهر التواني في الأمور الدينية، ففي الامتناع تضييع حفظ القرآن، وعليه الفتوى. قاله في «الهداية»، ولذلك قال في العالمگيرية»: ولو استأجر رجلا ليكتب له مصحفا أو شعرا بين الخط جاز، وذكر الشيخ الإمام المعروف بخواهر زاده: أنه لا يكره ذلك. كذا في فتاوى قاضي خان».
Note 1
ف: ہدایہ میں مذکور ہے کہ ہمارے بعض مشائخ نے تعلیم قرآن پر اُجرت لینے کو مستحسن قرار دیا ہے اس لئے کہ اس زمانہ میں دینی امور میں تساہل آ گیا ہے اس وجہ سے اگر تعلیم قرآن پر اُجرت لینے سے منع کر دیا جائے تو حفظ قرآن رک جائے گا اور اسی پر فتویٰ ہے اور عالمگیریہ میں لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی آدمی کو قرآن لکھنے کے لئے مامور کرے تو یہ جائز ہے۔ اور شیخ امام خواہر زادہ رحمة اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں کراہت نہیں جیسا کہ ”فتاویٰ قاضی خان“ میں مذکور ہے۔