Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3203

Chapter: Earning a Livelihood and Seeking Halal Provisions

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Earning a Livelihood and Seeking Halal Provisions

Zujajat al-Masabih 3203Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3804
ابوبکر ابن ابی مریم رحمة اللہ علیہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مقدام بن کرب رضی اللہ عنہ کی ایک باندی تھی جو (ان کے گھر کے جانوروں کا) دودھ بیچا کرتی تھی اور حضرت مقدام اس کی قیمت لے لیا کرتے تھے۔ آپ سے کہا گیا بڑی حیرت کی بات ہے کہ لونڈی تو دودھ بیچتی ہے اور (آپ باوجود یہ کہ صاحب استطاعت ہیں دودھ فروخت کرواتے ہیں اور اس کی) قیمت لے لیتے ہیں (حالانکہ آپ کے لئے مناسب تو یہ تھا کہ آپ دودھ کو فقراء، احباب اور متعلقین پر خرچ کر دیتے) حضرت مقدام نے فرمایا: ہاں! ہاں! (میں دودھ بیچتا ہوں اور اس کی قیمت بھی لیتا ہوں) اور اس میں کوئی حرج (اور گناہ) نہیں سمجھتا اس لئے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جب کہ ان کو دینار اور درہم کے سوا کوئی اور چیز فائدہ نہ دے گی۔ اس روایت کو امام احمد نے بیان کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2786 (unverified) 60% confidence

Mishkat (candidate) 2786

Confidence and text similarity are not editorial verification.