Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3257a

(اس باب میں ان عورتوں کا بیان ہے جن کا نکاح مردوں پر حرام ہے)

In this book

Current reading

Marriage

(اس باب میں ان عورتوں کا بیان ہے جن کا نکاح مردوں پر حرام ہے)

Zujajat al-Masabih 3257aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4300
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کسی عورت کا نکاح اس کی پھوپھی پر یا پھوپھی کا نکاح اس کی بھتیجی پر کیا جائے یا کسی عورت کا نکاح اس کی خالہ پر یا خالہ کا نکاح اس کی بھانجی پر کیا جائے نہ چھوٹی کا نکاح بڑی پر اور نہ بڑی کا نکاح چھوٹی پر کیا جائے (چھوٹی سے مراد بھانجی بھتیجی اور بڑی سے مراد خالہ اور پھوپھی ہے) اس کی روایت ترمذی، ابوداود، دارمی اور نسائی نے کی ہے اور نسائی کی روایت بنت اختھا پر ختم ہو جاتی ہے یعنی چھوٹی کا نکاح بڑی پر سے آخر تک نسائی کی روایت میں مذکور نہیں ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1126 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2065 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.