English
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Do not disown your fathers. Whoever disowns his father, it is disbelief.”
العربية
Typed, pending editorial approval
٣٣٩٢ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «لَا تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ أَبِيهِ فَهُوَ كُفْرُ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4519
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ (نسب کے بارے میں) اپنے باپ داداؤں سے اعراض نہ کرو،
جو کوئی اپنے باپ سے اعراض کرے (یعنی اپنے اصلی باپ ہونے سے انکار کرے) وہ کفر سے
قریب ہوگا۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 62 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6767 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ مذکورہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جو جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے شخص کو اپنا باپ بنائے، یا اپنے باپ سے انکار کرے تو وہ بڑا بدنصیب ہے اس لیے کہ اگر حلال سمجھ کر کوئی اپنے باپ سے اعراض کرے تو وہ کافر ہوگیا ورنہ اس نے کفران نعمت ضرور کی ہے۔ بعض لوگ شیخ یا مغل ہونے کے باوجود خود کو سید بتلاتے ہیں وہ بہت برا کرتے ہیں وہ بہشت چھوڑ کر دوزخ کی تیاری کرتے ہیں۔12