اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4520
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آیت ملاعنہ اتری
تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا کہ جو کوئی عورت (اپنے بچے)
کو کسی قوم میں شامل کرے حالانکہ وہ اس قوم سے نہیں ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ (کے دین اور اس کی
رحمت سے) کچھ نہیں ملے گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس کو اپنی جنت میں ہرگز داخل نہیں کریں گے اور جو کوئی
مرد یعنی باپ اپنے بیٹے کا انکار کرے اور بیٹا (اس کے سامنے کھڑے) اس کو دیکھ رہا ہو ہے تو اللہ
تعالیٰ (بھی قیامت کے دن) اس سے پردہ فرمائیں گے اور ایسے (بے رحم اور سخت دل) شخص کو اگلی
پچھلی ساری مخلوق کے سامنے رسوا کریں گے۔
(اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2263 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 3481 (unverified) 92% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.