اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5250
ابووائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ خالد بن ولید نے فارس والوں کو
لکھا تھا بسم اللہ الرحمن الرحیم خالد بن ولید کی طرف سے رستم اور مہران کو فارس کے سرداروں میں۔
سلامتی ہے اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔ اما بعد! پس ہم تم کو اسلام کی طرف دعوت
دیتے ہیں پس اگر تم انکار کرتے ہو تو جزیہ دو اپنے ہاتھ سے درانحالیکہ تم ذلیل ہو۔ پس اگر تم انکار
کرو گے تو میرے ساتھ ایسی قوم ہے جو اللہ کے راستہ میں قتل کرنے کو ایسا پسند کرتی ہے جیسے اہل
فارس شراب کو پسند کرتے ہیں۔ اور سلامتی ہے ان پر جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (شرح السنہ)