اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5287
اور انہی سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوازن
سے جنگ کی۔ پس ہم چاشت کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آرام کر رہے تھے کہ
ایک آدمی سرخ اونٹ پر آیا اور اس کو بٹھا دیا۔ اور نظر دوڑانے لگا۔ اس وقت ہم میں کمزوری و ناتوانی
تھی جب کہ ہم میں سے بعض پیدل آئے تھے۔ پھر وہ شخص حملہ کرنے نکل پڑا اور اپنے اونٹ کے
پاس آ کر اس کو برانگیختہ کیا۔ جس کی وجہ سے اونٹ حملہ آور ہوا۔ پھر میں بھی حملہ کرتے ہوئے نکلا
یہاں تک کہ میں نے اس کے اونٹ کی لگام پکڑ کر اسے بٹھا دیا۔ پھر میں نے تلوار نکال کر اس آدمی کی
گردن ماری اور اونٹ کو ہانکتے ہوئے لے آیا جس پر کجاوا اور ہتھیار تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور لوگوں نے میرا استقبال کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اس آدمی کو کس نے قتل کیا؟ لوگوں نے
کہا: ابن اکوع نے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کا تمام سَلَب اسی کے لئے ہے (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3051 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1754 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.