اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5807
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ نے گودھنے3
والی، اور گدھوانے والی، اور بالوں کو اکھاڑنے والی، اور حسن کے لئے دانتوں کے درمیان
ساند کرنے والی عورتوں پر جو اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے والی ہیں لعنت فرمایا۔ پس ایک عورت ان
کے پاس آئی اور کہی مجھے معلوم ہوا کہ آپ نے اس طرح اس طرح لعنت کیا ہے۔ انہوں نے
کہا: میں اس پر لعنت کیوں نہ کروں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی اور اس پر
جو اللہ کی کتاب میں ہے وہ کہنے لگی۔ میں دو دفتوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کو پڑھ لی ہوں،
آپ جو کہتے ہیں اس میں نہیں پائی، آپ نے کہا: اگر تو اس کو پڑھتی ہوتی تو ضرور اس کو پا لیتی کیا
تو نے ”وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ، وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا“ (جو کچھ تم کو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم دیں وہ لے لو اور جس چیز سے تم کو منع کریں اس سے رک جاؤ) (الحشر: 7) نہیں پڑھا،
وہ جواب دیں: کیوں نہیں، آپ نے فرمایا: بے شک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع
فرمایا ہے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4886 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2125a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.