طلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت
کی ہے کہ ان کے دادا نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وضوء فرماتے ہوئے دیکھا کہ سر
کے اگلے حصہ سے آپ نے گدی یعنی گردن کے ابتدائی حصہ تک مسح فرمایا۔ (اس کی روایت طحاوی
نے کی ہے۔)