Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4365

Opening narrations

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4365Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5892
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا اتاری ہے اور ہر بیماری کے لئے دوا رکھی ہے پس تم علاج کیا کرو اور حرام چیز سے علاج مت کرو۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3874 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4538 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 4538

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

صاحب درمختار نے کہا ہے کہ حرام شئی سے علاج کرنے میں اختلاف ہے۔ ظاہر مذہب میں ہے کہ یہ منع ہے جیسا کہ ”بحر رائق“ میں رضاعت کے بیان میں ہے لیکن مصنف نے وہاں اور یہاں حاوی سے نقل کیا ہے: کہا گیا ہے جب اس میں شفاء کا علم ہو اور اس کے سوا کوئی دوسری دوا علم میں نہ ہو تو اس کی اجازت دی جاتی ہے جیسا کہ پیاسے کے لئے ایسی صورت میں شراب کی اجازت دی گئی ہے۔ اور اسی پر فتویٰ ہے اھ۔ اور اس باب کی حدیث شریف کہ تم حرام سے علاج مت کرو، اس حدیث کو ضرورت نہ ہونے کی صورت پر محمول کیا جائے گا کہ وہاں پاکیزہ چیزوں میں سے ایسی کوئی دوسری دوا موجود ہو جو اس سے بے نیاز کرتی ہو اور اس کے قائم مقام ہو۔ (درمختار)