اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6298
عبادہ بن کثیر شامی، جو اہل فلسطین میں سے ہیں، ان ہی میں کی ایک
خاتون سے جن کو فسیلہ کہا جاتا ہے روایت کرتے ہیں کہ اس نے کہا: میں اپنے والد کو یہ فرماتے
ہوئے سنتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا اور کہا: یا رسول اللہ! کیا یہ
بات عصبیت (بے جا طرفداری) میں سے ہے کہ آدمی اپنی قوم سے محبت کرے؟ آپ نے
فرمایا: نہیں، لیکن عصبیت یہ ہے کہ آدمی ظلم پر اپنی قوم کی مدد کرے۔ (احمد، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3949 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.