اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6401
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو بندے آپس میں اللہ عزوجل کیلئے محبت کریں جن
میں کا ایک مشرق میں ہو اور دوسرا مغرب میں ہو تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں جمع کریگا
اور ارشاد فرمائیگا، یہ وہی ہے جس سے تو میرے لئے محبت کرتا تھا۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔