اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6400
سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقیناً اللہ کے بندوں میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو نہ انبیاء ہیں اور نہ
شہداء، بروز قیامت انبیاء و شہداء ان کی تعریف کریں گے اللہ کے پاس ان کے مرتبہ کی وجہ سے۔
صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہمیں بتلائیے وہ کون ہیں؟ فرمایا: وہ ایسے لوگ ہیں
جو اللہ کی رحمت کیلئے بغیر کسی آپسی رشتہ داری کے، بغیر کسی مالی لین دین کے ایک دوسرے سے محبت
کرتے ہیں، پس اللہ کی قسم ان کے چہرے نور کے ہیں اور یقیناً وہ نور پر ہیں، وہ خوف زدہ نہیں ہوں گے
جب کہ لوگ خوفزدہ ہوں گے، اور وہ غم نہیں کریں گے لوگ غمزدہ ہوں گے اور آپ نے اس آیت کریمہ کی
تلاوت فرمائی، سنو! بیشک اللہ کے ولیوں کو نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں۔ (ابوداؤد)۔
اور امام بغوی نے مصابیح کے الفاظ پر کچھ اضافہ کے ساتھ ابو مالک کی روایت سے شرح
السنہ میں اسکو بیان کیا ہے اور اسی طرح شعب الایمان میں ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3527 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.